اللہ تعالی سے مانگنے کے مختلف طریقے:
4) اے اللہ! اپنے علم غیب اورمخلوق پر قدرت کے سبب مجھے اس وقت تک زندہ رکھ، جب تک تیرے علم میں زندگی میرے لیے بہتر ہو، اورجب تیرے علم میں وفات بہتر ہو،تو مجھے وفات دےدے، اوراے اللہ! میں تجھ سے ظاہر وباطن میں خوف کا سوال کرتا ہوں،اورخوشی اور ناراضی کے موقع پر انصاف اور حق بات کا سوال کرتا ہوں اور تجھ سے امیری و غریبی میں میانہ روی کا سوال کرتا ہوں، اور تجھ سے ایسی نعمتوں کا سوال کرتا ہوں جو کبھی ختم نہ ہوں، اور آنکھوں کی ایسی ٹھنڈک کا سوال کرتا ہوں، جو ختم نہ ہو ،...