اللہ تعالی کی مدح وثنا:
1) اے اللہ!تعریفیں ساری تیرے ہی لیے ہیں ، تو آسمانوں اور زمین اور ان دونوں میں جوکوئی ہے ان کا نور ہے ۔ تعریفیں ساری تیرے ہی لیے ہیں ، تو ہی آسمانوں اور زمین اور ان دونوں میں جو کوئی بھی ہے ان کو قائم رکھنے والا ہے ۔ اور تعریف ساری تیرے لیے ہی ہے ، تو آسمانوں اور زمیں اور دونوں میں جو کوئی بھی ہے ان کا مالک ہے ۔ اور تعریف ساری تیرے لیے ہی ہے ۔تو ہی حق ہےاور تیرا وعدہ حق ہےاور تیری بات حق ہے، اور تیری ملاقات حق ہے، اور جنت حق ہے، اور آگ حق ہے، ا اور قیامت حق ہے...