اللہ تعالی سے مانگنے کے مختلف طریقے:
38) اے اللہ! میں آپ سے اچھا سوال، بہترین دعا، بہترین کامیابی، بہترین عمل، بہترین ثواب، بہترین زندگیاور بہترین موت مانگتا ہوں، اور مجھے ثابت قدم فرما، اور میرےاعمال کے ترازو کو بھاری کر دے، اور میرے ایمان کو ثابت فرما، اور میرے درجات کو بلند فرما، اور نماز کو قبول فرما، اور میرے گناہ کو معاف فرما، اور میں آپ سے جنت کے بلند درجات کا سوال کرتا ہوں۔آمین۔
اے اللہ! میں آپ سے ابتدائی خیر، انتہائی خیر، جامع خیر، پہلی خیر، ظاہری خیر، باطنی خیر اور جنت کے بلند درجات ک...