اللہ تعالی سے مانگنے کے مختلف طریقے:
40) اےمیرے رب! میری اعانت فرما، میرے خلاف کسی کی اعانت نہ فرما،میری مدد فرما ،میرے خلاف کسی کی مدد نہ فرما،میرے لیے تدبیر فرما ،میرے خلاف تدبیر نہ فرما ،مجھے ہدایت سے نوازئیے اورہدایت کو آسان فرمائیے،میرے خلاف جو سرکشی پر آمادہ ہو، اس کے مقابل میری مدد فرما، اے اللہ! مجھے شکرگذار، بکثرت ذکر کرنے والا،اپنے سے ڈرنے والا، اپنا فرمانبردار،آہ وزاری کرنے والا، اور اپنی طرف رجوع کرنے والا بنا، اے میرے رب! میری توبہ کو قبول فرما،میرے گناہوں کو دھو دے،میری دعا کو قبول ف...