اے دل ! اپنے پروردگار سے استغفار کے لیے تیار ہو جا
یقین کیجیے کہ آپ کے لیے دنیا و آخرت میں سب سے زیادہ خطرناک آپ کے گناہ ہیں۔
یاد رکھیے ! ابھی آپ کلمات استغفار کی جانب بڑھنے والے ہیں ، بے شک یہ کلمات مغفرت کے گہرے سمندر ہیں۔
لہذا اس بات سے بچیں کہ آپ زبان سے استغفار کے کلمات پڑھ رہے ہوں اور آپ کے نامۂ اعمال میں گناہوں کی میل کچیل باقی ہو۔
یہ ایسے کلمات ہیں کہ اگر یہ زندہ دلوں تک رسائی حاصل کر لیں تو انہیں پتہ چل جائے کہ انہوں کس ذات کی نافرمانی اور مخالفت کی۔
ان دلوں نے شرماتے اور ڈرتے ہوئے ٔ کہا :
* اے ہمارے رب! ہم نے اپنی جانوں پر ظلم کیا اور اگر تو ہمیں نہ بخشے گا اور ہم پر رحم نہ کرے گا تو ہم ضرور تباہ ہو جائیں گے۔ سورہ اعراف: 23۔
ورد استغفار