اللہ تعالی کی مدح وثنا:
2) اے ہمارے پروردگار! آپ ہی لیے تعریف ہے ، اتنی تعریف کہ جس سے آسمان و زمین بھر جائیں ، اور اس کے بعد جو چیز تو چاہے بھر جائے، اے تعریف اور بزرگی کے سزاوار! سب سے سچی بات جو بندے نے کہی(اورہم سب آپ ہی کے بندے ہیں ) وہ یہ ہے: اےاللہ! جو آپ دیں، اسے کوئی روکنے والا نہیں،اور جو آپ روکیں اسے کوئی دینے والا نہیں اور کسی شان والے کو اس کی شان آپ کے ہاں کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکتی۔