اے دل ! صبح و شام کے اذکار کے لیے تیاری پکڑ لیجیے!
زمانے کے حادثات سے بچنے کے لیے صبح وشام کی دعاؤں کی حفاظت گاہ سے بڑھ کرکون سی حفاظت گاہ ہے، جس کی طرف آپ جانا چاہتے ہیں۔
خدانخواستہ ایسا نہیں ہے کہ کوئی بندہ اللہ سے اپنے دشمنوں کی ہلاکت کی اپیل کرے اور اللہ تعالی اسے بے یار ومددگار چھوڑ دے۔
نہیں، صرف اتنا ہی نہیں ، بلکہ صبح وشام کے اذکار پر پابندی سے انسان ہمیشہ درجات و حسنات کی بلندیوں کو چھوتا چلا جاتا ہے۔ [نوٹ: لفظ : ’’أصبحنا ، أصبح ‘‘کو شام کے وقت ’’أمسینا ، أمسی‘‘ سے بدلا جائے اور اسی طرح ل...