اے دل ! اپنے غم کو دعا کے ذریعے دور کرنے کے لیے تیار ہو جائیے۔
اے غم زدہ مسلمان !
یہ بات جان لیجیے کہ جس ذات نے رنج وغم اور قرضے آپ کے مقدرمیں لکھے ہیں ، وہی آپ کو یہ وظیفہ بھی سکھا رہاہے کہ آپ ان چیزوں کے آنے سے بچ جائیں ، اور غم آنے کے بعد ان دعاؤں کے ذریعے ٹل جائیں، اور ان دعاؤں کے ذریعے آپ اپنے غموں اور قرضوں سے چھٹکارا حاصل کر سکیں۔
آپ کی زبان پر اب یہ کلمات جاری ہوجانے چاہییں، اور آپ کا دل اللہ کے کلمات اور اس کے کمالات کی عظمت میں بے قرار ہو۔
اس بات کا کامل یقین رکھتے ہوئے کہ اس غم کو اللہ کے سوا کوئی بھی دور کرنے والا نہیں ہ...