آپ کی خدمت میں عظیم ترین کلمات کا تحفہ پیش کر رہا ہوں ، جنہیں اللہ رب کریم نے اپنی مخلوق میں سے برگزیدہ ترین بندے کی طرف وحی کیا ۔ جس دن قلوب و ارواح آپس میں جمع ہوئیں اور زبان سے یہ الفاظ نکلے، تو رب کریم آسمان کے دروازے کھول دیں گےاور اللہ تعالیٰ انھیں بلند کر لیں گے۔
جو ان کلمات کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی ثناکرے گا تواللہ تعالیٰ کی طرف سے قبولیت کی مہر ثبت ہوجائے گی۔۔۔۔
جو شخص یہ درود پاک پڑھے گا اللہ تعالیٰ اس کو بلند وبالا کردے گا۔
جو ان کلمات کے ساتھ استغفار کرے گا اللہ تعالیٰ اس کی مغفرت کردے گا۔
جو کوئی ان دعاؤں کے ذریعے اللہ سے مانگے گا اللہ تعالیٰ اس کو عطا کر دے گا ۔
جو کوئی ان دعاؤں کے ذریعے اللہ کی پناہ طلب کرے گا اللہ اسے اپنی پناہ دے گا۔
جو کوئی ان دعاؤں سے دم کرے گا اللہ تعالیٰ اسے شفاعطا کردے گا۔
جو کوئی پریشانی کی حالت میں ان دعاؤں کے ذریعے اللہ تعالیٰ کی مدد طلب کرے گا اللہ اس کی مدد کرے گا۔
اور جو کوئی صبح شام ان دعاؤں کا التزام کرے گا اللہ اسے کافی ہو جائے گا ( صبح و شام کی دعائیں صرف مقررہ وقت پر ہی پڑھی جائیں ، میں نے ان دعاؤں میں اس مجموعہ میں اس لیے ذکر کیا ہے کہ یہ بھی من جملہ ان دعاؤں میں سے ہیں جن کو ورد کرنے والا فجر کی نماز کے بعد کرتا ہے ، ہاں اگر ان اوراد کو اگر طواف وغیرہ میں پڑھا جائے تو صرف پہلی سات دعاؤں پر ہی اکتفاکیا جائے، صبح و شام کے اذکار نہ پڑھے جائیں۔
اور ان سب سے بڑھ کرسب سے بڑی ذات اللہ تعالی ٰ کی رضاکا حصول ہے۔
لیجیے، اب یہ آپ کی خدمت میں پیش ہے،اس کو اپنی جان میں بسا لیجیے اور ان کو اپنا ورد زبان بنا لیجیے ، یہ کتاب آپ اپنی ہتھیلی میں تھام لیجیے اور ان دعاؤں کو اپنے رب کے حضور پیش کیجیے، جیسا کہ عموماآپ اپنے ہاتھوں کو دعا و ثنامیں اپنے رب کے سامنے پھیلاتے ہیں ،دعا والی کتاب اور دعا والے الفاظ سے صرف نظر کرتے ہوئے اپنے دل کو اس ذات کے ساتھ جوڑ لیجیے، جس سے ان کلمات کے ذریعےدعا کی جا رہی ہے۔
یہ لیجیے اہل سنت والجماعت کے اوراد! پس آپ ان کو سر کی آنکھوں سے پہلے دل کی آنکھوں سے دیکھ کر پڑھیے ، اور زبان سے پہلے دل پر جاری کیجیے اور پھر ان دعاؤں پر اللہ کے کیے ہوئے وعدوں پر خوش ہوجائیے، اور روز قیامت اس کے وعدوں کے خوش خبری لیجیے۔