دہان رکھیے!

کیا آپ کے خیال میں اس دن سے بھی زیادہ مبارک کوئی دن ہوگا، جس میں آپ اللہ کے سب سے زیادہ ذکر کرنے والے تھے؟

کیا آپ نے اپنے آپ کو ہر شر اورشریر سے زیادہ محفوظ اس دن کے علاوہ کبھی پایا، جس دن آپ نے اللہ کے مضبوط قلعوں سے پناہ لی ہو؟

آپ نے کون سے اوراد پڑھے ہیں ؟! اورکیا کیا فضائل جمع کیےہیں؟! اگر آپ بھول چکے ہیں، تو یاد رکھیے !آپ نے یہ ورد پڑھے ہیں :

* آپ نے آج کے دن اپنے آپ کو شیطان سے محفوظ کر لیا ،کوئی چیز بھی آپ کو قطعا نقصان نہیں پہنچا سکتی۔

* آپ کو ہر چیز کی کفایت ہوگی۔

* اللہ تعالیٰ نے آپ کے لیے مسلح فرشتے مقرر کر دیے ہیں، جو آپ کو ہر اذاسے محفوظ رکھیں گے، آپ کو اس کاعلم ہو یا نہ ہو۔

* نبی کریم ﷺ ضامن ہیں کہ وہ آپ کا ہاتھ پکڑ آپ کو جنت میں داخل کرائیں۔

* اللہ تعالیٰ نے آپ کو جہنم سےآزاد کردیا ہے۔

* آپ نے اپنے دن او ررات کا شکر ادا کردیا۔

* آپ نے اللہ تعالیٰ سے استغفار کرلیاہے۔اگر آپ دن یا رات کے کسی حصے میں بھی مر گئے تو جنت میں داخل ہوں گے۔

* یہ کہ آپ نے ایسے کلمات کے ذریعے اللہ تعالیٰ کا ذکر کیا ہے ،جس نے آپ کے نامہ اعمال کو اجرو فضل سے بھر دیاہے۔

* کوئی بھی قیامت کے دن ہر گز آپ سے زیادہ بہتر چیز لے کر نہیں حاضر ہوگا، سوائے اس کے، جس نے سبحان اللہ ، لا الہ الا اللہ کا ذکر اور اس میں غور وفکر آپ سے زیادہ کیا ہوگا۔

* آپ نے اللہ کے فضل و احسان سے ان مختصر کلمات سے سو قربانی کی اونٹنویوں ، سو غلے سے لادے ہوئی گھوڑوں اور سو غلاموں کے آزاد کرنے سے بھی زیادہ بہتر صدقہ کیا ہے۔

* اور قیامت کے روز ر آپ کو رسول اللہ ﷺ کی شفاعت ضرور نصیب ہوگی۔

یہ اور اس کے علاوہ تمام فضائل اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہیں، اور کون ہے ، جو اللہ سے زیاد ہ وعدہ پورا کرنےوالا ہے؟

اور تمام تعریفیں اللہ تعالیٰ کی ہیں جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے۔