اس کتاب میں :’’یاد رکھیے‘‘کے عنوان کےبعد جو کچھ بھی فضائل یا اجروثواب سےمتعلق ذکر کیا جائے گا وہ سب نبی کریم ﷺ کی صحیح احادیث سے منقول ہوگا۔ ہر دعاکے اور اس کے فضائل کے بارے میں جاننے کے لیے کتاب کے آخر میں دی گئی تخریج ملاحظہ کیجیے۔
ثنا کے کلمات کے اختتام کے آپ یاد رکھیے
اور دہان رکھیےکہ آپ کس دنیا میں داخل ہوئے اور کون سے کلمات پڑھ رہے ہیں ، اور آپ کس ہستی کی ثناکر رہے ہیں ، اور کتنا اجر کما رہے ہیں !
* آپ نے اللہ کی تعریف اس کے اسم اعظم سےکی ہے ، جس کے ذریعے دعا کی جائے، تو وہ قبول کرتا ہے ، اور اگر اس کے ذریعے کوئی سوال کیا جائے، تو وہ عطا کردیتا ہے۔
* آپ نے ایک ایسی ثنا سے اللہ کی تعریف کی ہے کہ آپ جہنم کی آگ سے محفوظ ہو جائیں گےاللہ کے حکم سے۔
* ایک ایسی ثنا کہ اللہ کے حکم سے،جو آپ کو دنیا و آخرت میں نفع دے گی۔
* ایسی ثناکہ اس کا جواب اللہ تعالی ٰ آپ کو یوں کہہ کر دیں گے:’’ میرے بندے نے سچ کہا‘‘۔
ایک ایسی ثناکہ نبی کریم ﷺ بھی اس کو سن کر خوش ہوگئے ، اور اسی کی بدولت ان کے لیے زمین و آسمان کے دروازے کھول دیے گئے۔
* ایک ایسی ثنا کہ آپ کے لیل و نہار کے ذکر سے زیادہ افضل ہے۔
* یہ اس مرغ کی سی ثناہے کہ جس نے اپنے رب کی عظمت کو پہچانااور اس نے اللہ تعالی کی اس طرح ثنا بیان کی جس طرح عارف باللہ شخص کرتا ہے۔
* ایسی ثنا کہ اللہ کے حکم سے دس فرشتے اس کی طرف تیزی سے لپکیں گے، ہر ایک کی یہی خواہش ہوگی کہ وہ اس کو لکھیں، وہ اس کو نہیں لکھ پائیں گے مگروہی جو کچھ آپ نے پڑھا ہوگا ، بہر حال اس کا اجر آپ کے لیے اللہ تعالی کے ہاں محفوظ ہے۔
* ایسی ثناکہ اس کی بدولت آپ کے لیے اللہ کے حکم سےبہت زیادہ رحمت کا فیصلہ لکھا جائے گا ،جیسا کہ آپ نے اس کی بہت زیادہ ثناکی۔
کیا آپ کو یہ معلوم ہے کہ آپ کتنی بلندی پر جا پہنچے ؟ اور آپ نے کیا حاصل کر لیا ہے؟ اور کن الفاط سے آپ نے اپنے رب کی تعریف کی ؟ اگر چاہیں تو پرامید واپس لوٹ آئیے اور اگر چاہیں تو لذت آشنائی میں ڈوبے رہیے۔