۱٤) «الحَمْدُ لِلَّهِ عَدَدَ مَا خَلَقَ، وَالحَمْدُ لِلَّهِ مِلْءَ مَا خَلَقَ، وَالحَمْدُ لِلَّهِ عَدَدَ مَا فِي الأَرْضِ وَالسَّمَاءِ، وَالحَمْدُ لِلَّهِ مِلْءَ مَا فِي الأَرْضِ وَالسَّمَاء، وَالحَمْدُ لِلَّهِ عَدَدَ مَا أَحْصَى كِتَابُهُ، وَالحَمْدُ لِلَّهِ مِلْءَ مَا أَحْصَى كِتَابُهُ، وَالحَمْدُ لِلَّهِ عَدَدَ كُلِّ شَيْءٍ، وَالحَمْدُ لِلَّهِ مِلْءَ كُلِّ شَيْءٍ.
سُبْحَانَ اللَّهِ عَدَدَ مَا خَلَقَ، سُبْحَانَ اللَّهِ مِلْءَ مَا خَلَقَ، سُبْحَانَ اللَّهِ عَدَدَ مَا فِي الأَرْضِ وَالسَّمَاءِ، سُبْحَانَ اللَّهِ مِلْءَ مَا فِي الأَرْضِ وَالسَّمَاءِ، سُبْحَانَ اللَّهِ عَدَدَ مَا أَحْصَى كِتَابُهُ، سُبْحَانَ اللَّهِ مِلْءَ مَا أَحْصَى كِتَابُهُ، سُبْحَانَ اللَّهِ عَدَدَ كُلِّ شَيْءٍ، سُبْحَانَ اللَّهِ مِلْءَ كُلِّ شَيْءٍ».
14) تمام تعریفیں اللہ پاک کی ہیں اس کی مخلوقات کی تعداد کے بقدر، تمام تعریفیں اللہ پاک کی ہیں اتنی کہ جس سے جو کچھ اس نے پیدا کیا وہ بھر جائیں،اور تمام تعریفیں اللہ پاک کی ہیں زمین و آسمان میں موجود مخلوقات کے بقدر، اور تمام تعریفیں اللہ پاک کی ہیں اتنی کہ جس سے زمین و آسمان میں موجود مخلوقات بھر جائیں، اورتمام تعریفیں اللہ پاک کی ہیں اس کی کتاب کے احاطہ کردہ چیزوں کےبقدر ، تمام تعریفیں اللہ پاک کی ہیں اتنی کہ جن سے اس کی کتاب کی احاطہ کردہ چیزیں بھر جائیں، تمام چیزوں کی تعداد کے بقدرتعریفیں اللہ پاک کی ہیں ، اور تمام تعریفیں اللہ پاک کی ہیں جن سے وہ تمام چیزیں بھر جائیں۔
اللہ پاک ہے اپنی مخلوقات کی تعداد کے بقدر، اللہ پاک ہے اتنا کہ جس سے جو کچھ اس نے پیدا کیا وہ بھر جائے،اور اللہ پاک ہے زمین و آسمان میں موجود مخلوقات کے بقدر، اور اللہ پاک ہے اتناکہ جس سے زمین و آسمان میں موجود مخلوقات بھر جائیں، اوراللہ پاک ہے اس کی کتاب کی احاطہ کردہ چیزوں کےبقدر ، اللہ پاک ہے اتنا کہ جن سے اس کی کتاب کی احاطہ کردہ چیزیں بھر جائیں، تمام چیزوں کی تعداد کے بقدر اللہ پاک ہے ، اور اللہ پاک ہے اتنا کہ جس سے وہ تمام چیزیں بھر جائیں۔