وِرْدُ الصباح والمساء

٢۱) «اللَّهُمَّ أَنْتَ رَبِّي، لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، خَلَقْتَنِي وَأَنَا عَبْدُكَ، وَأَنَا عَلَى عَهْدِكَ وَوَعْدِكَ مَا اسْتَطَعْتُ، أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا صَنَعْتُ، أَبُوءُ لَكَ بِنِعْمَتِكَ عَلَيَّ، وَأَبُوءُ بِذَنْبِي، فَاغْفِرْ لِي، فَإِنَّهُ لَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ».

21) اے اللہ! تو میرا رب ہے، تیرے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں، تو نے مجھے پیدا کیا ہے، میں تیرا بندہ ہوں اورمیں اپنی استطاعت کے بقدر تیرے عہد اور تیرے وعدے پر قائم ہوں، جو(خطا، گناہ) میں نے کیا اس کے شر سے تیرے پناہ میں آتا ہوں، میں اپنے اوپر تیری نعمت کا اقرار کرتا ہوں، اور اپنے گناہ کا بھی اقرار کرتاہوں، مجھے بخش دے ،کیوں کہ گناہوں کو تیرے علاوہ کوئی نہیں بخش سکتا۔