آنے والے صفحات میں عظیم ترین ثناکے کلمات آپ کے سامنے آرہے ہیں ۔
ایسے کلمات کہ جن میں صرف و صرف آپ کی قلبی توجہ کی کمی ہے، ایک ایسی ذات کے حضور جس کی خدمت میں آپ ان بہترین ثنائیہ کلمات کو پیش کرنے جا رہے ہیں۔
کس شخص کی ثنااللہ تعالیٰ کی اس ثناسے زیادہ بہتر ہو سکتی ہے، جو خود وہ اپنے لیے کرتا ہے!؟
رسول اللہ ﷺ اور اللہ کے مقربین فرشتوں سے زیادہ کون اللہ تعالیٰ کے پسندیدہ کلمات کوجان سکتا ہے؟!
لیجیے !اب آپ کی خدمت میں پیش ہیں اللہ تعالیٰ کی مدح وثنا ، رسول اللہ ﷺ اور اللہ کے مقرب فرشتوں کی مدح وثنا ، آپ ان کو زبان کی زینت بنائیے۔
ان کو پڑھنے سے آپ کا بدن نرم اور رونگٹے کھڑے ہونے چاہییں۔
اپنی آنکھوں کوبہنے دیجیے۔
آپ کا دماغ روشن اور بلند ہوجائے۔
اس حال میں کہ آپ کا دل سجدہ ریز ہو اور آپ بڑے ادب کے ساتھ ان مبارک کلمات کو دوھرا رہے ہوں ۔