دہان کیجیے !
آپ نے اللہ رب العزت کی پناہ مانگی ہے:
*
ایسی دعاؤں کے ذریعے ،جو اللہ کے نبی ﷺ نے ام المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو سکھلائی ہیں۔* ایسی دعاؤں سے ،جن کے ذریعے جناب نبی کریم ﷺ ہمیشہ استعاذہ کیا کرتے تھے۔
* ایسی دعاؤں سے ،جو نبی کریم ﷺ اپنے صحابہ رضوان اللہ علیہم کو اس طرح سکھلاتے تھے، جس طرح انہیں قرآن سکھلاتے تھے۔
* ایسی دعاؤں سے ،جن کو نبی کریم ﷺ نے وفات سے پہلے ورد زبان بنایا۔
* ایسی دعاؤں سے ،جن کا نبی کریم ﷺ بہت اہتمام کیا کرتے تھے ،خاص طور پر نماز میں۔
* ایسی دعاؤں سے ،جو نبی کریم ﷺنے ایک نوجوان کے مطالبے پر اسے سکھلائیں تھیں۔
ایسی دعاؤں سے ،جن کے پڑھنے والے کو اللہ تعالیٰ شرک خفی اور شرک جلی نجات دے دیتے ہیں۔
* ایسی دعاؤں سے، جن کانبی کریم ﷺ ہمیشہ اہتمام کرتے تھے۔
استعاذہ کی دعائیں ختم ہوئیں اور شرعی دم کی دعائیں آرہی ہیں۔