یاد رکھیے!

کیا ہی عمدہ کلمات ہیں ! اگر اللہ تعالیٰ آپ کے ان کلمات کو قبول کرلے اور آپ کو آپ کی مراد عطا کرے ۔ آپ نے اللہ سے مانگا ہے:

* بے شک آپ نے اللہ سے اس کے اسم اعظم کے ذریعے سوال کیا ، جب اس سے اس نام سےدعا کی جائے وہ دعاکو قبول کرتاہے ، اور اگر اس نام سے کوئی سوال کیا جائے ،تو وہ عطاکرتا ہے۔

* ایسا سوال کہ وہ جنت کو آمادہ کر دیتا ہے کہ وہ یہ پکار اٹھے : اے اللہ!اس کو جنت میں داخل فرما۔

* اور جہنم یہ پکار اٹھے : اے اللہ!اس کواس کو جہنم سے پناہ عطا فرما۔

* ایسا سوال کہ بندے کا اللہ تعالیٰ سے مانگے گئے سوالوں میں سے سب سے افضل سوال۔

* ایسا سوال کہ جس کے بارے میں نبی کریم ﷺ نے وصیت فرمائی کہ اس کو آپ ذخیرہ کر کے رکھیں، جب کہ لوگ اس وقت سونا اور چاندی ذخیرہ کر رہے ہوں۔

* ایک ایسا سوال کہ جس کی بدولت ان شاء اللہ اللہ تعالیٰ آپ کو بلاؤں سے محفوظ فرمائے گا۔

ایسا سوال کہ جو آپ کی تمام تر ان ضروریات کو شامل ہے ، جن کے بارے میں آپ جانتے ہیں یا نہیں جانتے۔

میرے عزیزو! الحمد للہ ہم دعائیہ کلمات سے فارغ ہوچکے ہیں، اب اس کے بعد ان کلمات کی طرف آرہے ہیں، جن کے ذریعے اللہ تعالی کی مختلف چیزوں سے پناہ مانگنی ہے۔