وِرْدُ الصباح والمساء

۱۳) «أَصْبَحْنَا وَأَصْبَحَ المُلْكُ للَّهِ، وَالحَمْدُ للَّهِ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ المُلْكُ، وَلَهُ الحَمْدُ، وَهَوُ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ.

رَبِّ أَسْأَلُكَ خَيْرَ مَا فِي هَذَا اليَوْمِ، وَخَيْرَ مَا بَعْدَهُ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا فِي هَذَا اليَوْمِ، وَشَرِّ مَا بَعْدَهُ، رَبِّ أَعُوذُ بِكَ مِنَ الكَسَلِ، وَسُوءِ الكِبَرِ، رَبِّ أَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابٍ فِي النَّارِ، وَعَذَابٍ فِي القَبْرِ».

13) ہم نے صبح کی اور اللہ کی بادشاہت (کائنات وغیرہ)نے صبح کی، تمام تعریفات اللہ کے لیے ہیں، اللہ کے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں ،وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کی بادشاہی ہے ، اور اسی کی تعریف ہے ہر وہ ہر چیز پر قادر ہے۔

اے میرے رب! میں تجھ سے اس دن کی بھلائی اور اس کے بعدکی بھلائی کا سوال کرتا ہوں، اور میں اس دن کے شر اور اس کے بعدکے شر سے تیری پناہ میں آتا ہوں، اے میرے رب! میں سستی، اور برےبڑھاپے سے تیری پناہ میں آتا ہوں، اے میرے رب! میں آگ میں اور قبر میں عذاب سے تیری پناہ میں آتا ہوں۔