۱) «اللَّهُمَّ لَكَ الحَمْدُ أَنْتَ نُورُ السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضِ وَمَنْ فِيهِنَّ، وَلَكَ الحَمْدُ أَنْتَ قَيِّمُ السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضِ وَمَنْ فِيهِنَّ، وَلَكَ الحَمْدُ أَنْتَ مَلِكُ السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضِ وَمَنْ فِيهِنَّ، وَلَكَ الحَمْدُ أَنْتَ الحَقُّ، وَوَعْدُكَ الحَقُّ، وَقَوْلُكَ حَقٌّ، وَلِقَاؤُكَ حَقٌّ، وَالجَنَّةُ حَقٌّ، وَالنَّارُ حَقٌّ، وَالسَّاعَةُ حَقٌّ، وَالنَّبِيُّونَ حَقٌّ، وَمُحَمَّدٌ حَقٌّ، اللَّهُمَّ لَكَ أَسْلَمْتُ، وَعَليْكَ تَوَكَّلْتُ، وَبِكَ آمَنْتُ، وَإِلَيْكَ أَنَبْتُ، وَبِكَ خَاصَمْتُ، وَإِلَيْكَ حَاكَمْتُ، أَنْتَ رَبُّنَا وَإِليْكَ المَصِيرُ، فَاغْفِرْ لِي مَا قَدَّمْتُ وَمَا أَخَّرْتُ، وَمَا أَسْرَرْتُ وَمَا أَعْلَنْتُ، وَمَا أَنْتَ أَعْلَمُ بِهِ مِنِّي، أَنْتَ المُقَدِّمُ وَأَنْتَ المُؤَخِّرُ، أَنْتَ إِلَهِي، لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِكَ».
1) اے اللہ!تعریفیں ساری تیرے ہی لیے ہیں ، تو آسمانوں اور زمین اور ان دونوں میں جوکوئی ہے ان کا نور ہے ۔ تعریفیں ساری تیرے ہی لیے ہیں ، تو ہی آسمانوں اور زمین اور ان دونوں میں جو کوئی بھی ہے ان کو قائم رکھنے والا ہے ۔ اور تعریف ساری تیرے لیے ہی ہے ، تو آسمانوں اور زمیں اور دونوں میں جو کوئی بھی ہے ان کا مالک ہے ۔ اور تعریف ساری تیرے لیے ہی ہے ۔تو ہی حق ہےاور تیرا وعدہ حق ہےاور تیری بات حق ہے، اور تیری ملاقات حق ہے، اور جنت حق ہے، اور آگ حق ہے، ا اور قیامت حق ہے، اور انبیاء حق ہیں، اور حضرت محمد ﷺ حق ہیں، اے اللہ! !میں تیرے ہی لیے تابع ہو گیا، اور تجھ ہی پر میں نے بھروسہ کیا، اور تجھ ہی پر ایمان لایا، اور تیری ہی طرف میں نے رجوع کیا، اور تیری ہی مدد کے ساتھ (دشمن ) سے جھگڑا کیا ، اور تیری طرف فیصلہ لے کر آیا، تو ہی ہمارا رب ہے، اور تیری ہی طرف ہمیں لوٹ کر آنا ہے، پس میرے وہ سب(گناہ) بخش دے جو میں نے پہلے کیا اور جو پیچھے کیا ، اور جو میں نے چھپا کر کیااور جو میں نے اعلانیہ کیا، اور جو کچھ تو میرے بارے میں جانتا ہے،تو ہی آگے کرنے والا ہے ہے اور تو ہی پیچھے کرنے والا ہے، تو ہی میرا معبود ہے، تیرے سوا کوئی معبود برحق نہیں، تیری توفیق و مدد کے بغیر کسی گناہ سے بچنے کی طاقت اور کوئی نیکی کرنے کی قوت نہیں۔