اللہ تعالیٰ کی تعریف، جناب نبی کریم ﷺ کی شان میں درور پاک اور استغفار کرنے کے بعد یہی باقی رہ جاتا ہے کہ آپ اپنی حاجات کوایسی دعاؤں کی صورت میں اپنے رب کی بارگاہ میں پیش کریں جن کی مثل کوئی دعائیں ہیں ہی نہیں۔
ایسی دعائیں کہ جنہیں اللہ کی سب سے زیادہ پہچان رکھنے والے نے اللہ سے مانگی ، تو اللہ تعالیٰ نے شرف قبولیت سے ہم کنار کیا۔
آپ کے خدمت میں اب ایسی دعائیں پیش کی جا رہی ہیں جو انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام کی زبانوں پر جاری ہوئی تھیں ،بلکہ خاص طور پر امام الانبیاء ﷺ کی زبان پر جاری ہوئیں۔
وہ دعائیں آپ مانگیں، اللہ تعالیٰ آپ کوساتوں آسمانوں کے اوپر سے دیکھ رہا ہے اور سن رہا ہے اور آپ اس سے مانگ رہے ہیں۔
وہ دعائیں آپ مانگیں، اور جان لیجیے کہ آپ کی ان دعاؤں کی قبولیت میں کسی چیز کی کمی نہیں ہے، مگر یہ کہ آپ اپنے رب کے حضور ان کو لجاجت اور اضطرار کے ساتھ پیش کریں۔
اور پھر قبولیت کا یقین رکھیے۔