وِرْدُ السؤالات

۳٨) «اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ خَيْرَ المَسْأَلَةِ، وَخَيْرَ الدُّعَاءِ، وَخَيْرَ النَّجَاحِ، وَخَيْرَ العَمَلِ، وَخَيْرَ الثَّوَابِ، وَخَيْرَ الحَيَاةِ، وَخَيْرَ المَمَاتِ، وَثَبِّتْنِي، وَثَقِّلْ مَوَازِينِي، وَحَقِّقْ إِيمَانِي، وَارْفَعْ دَرَجَاتِي، وَتَقَبَّلْ صَلَاتِي، وَاغْفِرْ خَطِيئَتِي، وَأَسْأَلُكَ الدَّرَجَاتِ العُلَى مِنَ الجَنَّةِ، آمِينْ.

اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ فَوَاتِحَ الخَيْرِ، وَخَوَاتِمَهُ، وَجَوَامِعَهُ، وَأَوَّلَهُ، وَظَاهِرَهُ، وَبَاطِنَهُ، وَالدَّرَجَاتِ العُلَى مِنَ الجَنَّةِ. آمِينْ. اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ خَيْرَ مَا آتِي، وَخَيْرَ مَا أَفْعَلُ، وَخَيْرَ مَا أَعْمَلُ، وَخَيْرَ مَا بَطَنَ، وَخَيْرَ مَا ظَهَرَ، وَالدَّرَجَاتِ العُلَى مِنَ الجَنَّةِ. آمِينْ.

اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ أَنْ تَرْفَعَ ذِكْرِي، وَتَضَعَ وِزْرِي، وَتُصْلِحَ أَمْرِيِ، وَتُطَهِّرَ قَلْبِي، وَتُحَصِّنَ فَرْجِي، وَتُنَوِّرَ لِي قَلْبِي، وَتَغْفِرَ لِي ذَنْبِي، وَأَسْأَلُكَ الدَّرَجَاتِ العُلَى مِنَ الجَنَّةِ. آمِينْ.

اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ أَنْ تُبَارِكَ لِي فِي نَفْسِي، وَفِي سَمْعِي، وَفِي بَصَرِي، وَفِي رُوحِي، وَفِي خَلْقِي، وَفِي خُلُقِي، وَفِي أَهْلِي، وَفِي مَحْيَايَ، وَفِي مَمَاتِي، وَفِي عَمَلِي، فَتَقَبَّلْ حَسَنَاتِي، وَأَسْأَلُكَ الدَّرَجَاتِ العُلَى مِنَ الجَنَّةِ. آمِينْ».

38) اے اللہ! میں آپ سے اچھا سوال، بہترین دعا، بہترین کامیابی، بہترین عمل، بہترین ثواب، بہترین زندگیاور بہترین موت مانگتا ہوں، اور مجھے ثابت قدم فرما، اور میرےاعمال کے ترازو کو بھاری کر دے، اور میرے ایمان کو ثابت فرما، اور میرے درجات کو بلند فرما، اور نماز کو قبول فرما، اور میرے گناہ کو معاف فرما، اور میں آپ سے جنت کے بلند درجات کا سوال کرتا ہوں۔آمین۔

اے اللہ! میں آپ سے ابتدائی خیر، انتہائی خیر، جامع خیر، پہلی خیر، ظاہری خیر، باطنی خیر اور جنت کے بلند درجات کا سوال کرتا ہوں، آمین۔ اے اللہ!میں آپ سےان کاموں کی بھلائی کا سوال کرتا ہوں جو میں کرتا ہوں، اور آپ سے ظاہری خیر، باطنی خیر اور جنت کے بلند درجات کا سوال کرتا ہوں، آمین

اے اللہ! میں آپ سے یہ سوال کرتا ہوں کہ آپ میرا ذکر بلند کردے، اور میرا بوجھ اتار دے، اور میرے معاملات درست فرما، اور میرا دل پاک فرما، اور میری شرم گاہ کی حفاظت فرما، اور میرے دل کو پرنور کر دے، اور میرے گناہ معاف فرما، اور میں آپ سے جنت کے بلند درجات کا سوال کرتا ہوں، آمین۔

اے اللہ! میں آپ سے سوال کرتا ہوں کہ آپ میری ذات میں، کانوں میں، آنکھوں میں، میری روح میں، میری خلقت میں، میرے اخلاق میں، میرے اہل میں، میری زندگی میں، میرے مرنے میں اور میرے عمل میں برکت عطا فرما، اور میری نیکیاں قبول فرما، اور میں آپ سے جنت میں بلند درجات کا سوال کرتا ہوں۔