وِرْدُ السؤالات

٤) «اللَّهُمَّ بِعِلْمِكَ الغَيْبَ، وَقُدْرَتِكَ عَلَى الخَلْقِ، أَحْيِنِي مَا عَلِمْتَ الحَيَاةَ خَيْراً لِي، وَتَوَفَّنِي إِذَا كَانَتِ الوَفَاةُ خَيْراً لِي، اللَّهُمَّ وَأَسْأَلُكَ خَشْيَتَكَ فِي الغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ، وأَسْأَلُكَ كَلِمَةَ الحَقِّ وَالعَدْلِ فِي الغَضَبِ وَالرِّضَى، وَأَسْأَلُكَ القَصْدَ فِي الفَقْرِ وَالغِنَى، وَأَسْأَلُكَ نَعِيماً لَا يَبِيدُ، وَأَسْأَلُكَ قُرَّةَ عَيْنٍ لَا تَنْفَدُ وَلَا تَنْقَطِعُ، وَأَسْأَلُكَ الرِّضَى بَعْدَ القَضَاءِ، وَأَسْأَلُكَ بَرْدَ العَيْشِ بَعْدَ المَوْتِ، وَأَسْأَلُكَ لَذَّةَ النَّظَرِ إِلى وَجْهِكَ، وَأَسْأَلُكَ الشَّوْقَ إِلَى لِقَائِكَ، فِي غَيْرِ ضَرَّاءَ مُضِرَّةٍ وَلَا فِتْنَةٍ مُضِلَّةٍ، اللَّهُمَّ زَيِّنَّا بِزِينَةِ الإِيمَانِ، وَاجْعَلنَا هُدَاةً مُهْتَدِينَ».

4) اے اللہ! اپنے علم غیب اورمخلوق پر قدرت کے سبب مجھے اس وقت تک زندہ رکھ، جب تک تیرے علم میں زندگی میرے لیے بہتر ہو، اورجب تیرے علم میں وفات بہتر ہو،تو مجھے وفات دےدے، اوراے اللہ! میں تجھ سے ظاہر وباطن میں خوف کا سوال کرتا ہوں،اورخوشی اور ناراضی کے موقع پر انصاف اور حق بات کا سوال کرتا ہوں اور تجھ سے امیری و غریبی میں میانہ روی کا سوال کرتا ہوں، اور تجھ سے ایسی نعمتوں کا سوال کرتا ہوں جو کبھی ختم نہ ہوں، اور آنکھوں کی ایسی ٹھنڈک کا سوال کرتا ہوں، جو ختم نہ ہو ، اورتیرے فیصلہ پر تسلیم ورضا کا سوال کرتا ہوں، اورموت کے بعد پر لطف زندگی کا سوال کرتا ہوں ، اور تکلیف وہ مصیبت ،گمراہ کرنے والی بلا کے ساتھ پنجہ آزمائی کے بغیر تیرے دیدار کی لذت اورتیری ملاقات کا شوق مانگتا ہوں ، اے اللہ!ہمیں ایمان کی زینت سے آراستہ فرما اورہمیں ہدایت یافتہ راہ نمابنا۔