۱) «اللَّهُمَّ لَكَ الحَمْدُ كُلُّهُ، اللَّهُمَّ لَا قَابِضَ لِمَا بََسَطْتَ، وَلَا بَاسِطَ لِمَا قَبَضْتَ، وَلَا هَادِيَ لِمَنْ أَضْلَلْتَ، وَلَا مُضِلَّ لِمَنْ هَدَيْتَ، وَلَا مُعْطِيَ لِمَا مَنَعْتَ، وَلَا مَانِعَ لِمَا أَعْطَيْتَ، وَلَا مُقَرِّبَ لِمَا بَاعَدْتَ، وَلَا مُبَاعِدَ لِمَا قَرَّبْتَ، اللَّهُمَّ ابْسُطْ عَلَيْنَا مِنْ بَرَكَاتِكَ وَرَحْمَتِكَ وَفَضْلِكَ وَرِزْقِكَ، اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ النَّعِيمَ المُقِيمَ الَّذِي لَا يَحُولُ وَلَا يَزُولُ، اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ النَّعِيمَ يَوْمَ العَيْلَةِ، وَالأَمْنَ يَوْمَ الخَوْفِ، اللَّهُمَّ إِنِّي عَائِذٌ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا أَعْطَيْتَنَا، وَشَرِّ مَا مَنَعْتَنَا، اللَّهُمَّ حَبِّبْ إِلَيْنَا الإِيمَانَ وَزَيِّنْهُ فِي قُلُوبِنَا، وَكَرِّهْ إِلَيْنَا الكُفْرَ وَالفُسُوقَ وَالعِصْيَانَ، وَاجْعَلْنَا مِنَ الرَّاشِدِينَ، اللَّهُم توَفَّنَا مُسْلِمِينَ، وَأَحْيِنَا مُسْلِمِينَ، وَأَلْحِقْنَا بِالصَّالِحِينَ غَيْرَ خَزَايَا وَلَا مَفْتُونِينَ، اللَّهُمَّ قَاتِلِ الكَفَرَةَ الَّذِينَ يُكَذِّبُونَ رُسُلَكَ وَيَصُدُّونَ عَنْ سَبِيلِكَ، وَاجْعَلْ عَلَيْهِمْ رِجْزَكَ وَعَذَابَكَ، اللَّهُمَّ قَاتِلِ الكَفَرَةَ الَّذِينَ أُوتُوا الكِتَابَ؛ إِلَهَ الحَقِّ».
1) اے اللہ! تمام تعریفیں آپ ہی کے لیے ہیں، اے اللہ! کوئی روکنے والا نہیں جسےآپ کشادہ کریں، اور کوئی عطا کرنے والا نہیں جسے آپ سمیٹ لیں، اور کوئی ہدایت دینے والا نہیں جسے آپ گم راہ کریں، اور کوئی گم راہ کرنے والا نہیں جسے آپ ہدایت دیں،اور کوئی روکنے والا نہیں جسےآپ عطا کریں، اور کوئی عطا کرنے والا نہیں جسے آپ روکیں، اور کوئی قریب کرنے والا نہیں جسے آپ دور کریں، اور کوئی دور کرنے والا نہیں جسے آپ قریب کر دیں، اے اللہ! آپ ہمارے اوپر اپنی برکت، رحمت، فضل اور رزق نچھاور فرما،اے اللہ! میں آپ سے ہمیشہ رہنے والی نعمت کا سوال کرتا ہوں، جو نہ ٹلتی ہے اور نہ ختم ہوتی ہے۔ اے اللہ! میں آپ کی پناہ میں آتا ہوں ان چیزوں کے شر سے، جو آپ نے ہمیں عطا کیں، اور ان چیزوں کے شر سے جو آپ نے ہم سے روک لیں، اے اللہ! ہمیں ایمان ٍسے محبت عطا فرما، اسے ہمارے دلوں میں مزین فرما، اور ہمیں کفر، گناہ اور نافرمانی سے نفرت عطا فرما، اور ہمیں ہدایت یافتہ لوگوں میں سے بنا دے۔ ہمیں مسلمان ہونے کی حالت میں موت دے اور مسلمان بنا کر زندہ رکھ اور ہمیں نیک لوگوں کے ساتھ ملا دیجیے اس حال میں کہ ہم رسوا نہ ہوں اور نہ ہی فتنہ میں مبتلا ہوں۔ اے اللہ!لعنت فرما ان کافروں پر جو آپ کے رسولوں کو جھٹلاتے ہیں اور آپ کے راستے سے روکتے ہیں، ان پر اپنی سزا اور عذاب نازل فرما، اے اللہ!لعنت فرما ان کافروں پر جن کو کتاب دی گئی، اے حق اللہ!