اے دل ! اپنے پروردگار سے استغفار کے لیے تیار ہو جا

یقین کیجیے کہ آپ کے لیے دنیا و آخرت میں سب سے زیادہ خطرناک آپ کے گناہ ہیں۔

یاد رکھیے ! ابھی آپ کلمات استغفار کی جانب بڑھنے والے ہیں ، بے شک یہ کلمات مغفرت کے گہرے سمندر ہیں۔

لہذا اس بات سے بچیں کہ آپ زبان سے استغفار کے کلمات پڑھ رہے ہوں اور آپ کے نامۂ اعمال میں گناہوں کی میل کچیل باقی ہو۔

یہ ایسے کلمات ہیں کہ اگر یہ زندہ دلوں تک رسائی حاصل کر لیں تو انہیں پتہ چل جائے کہ انہوں کس ذات کی نافرمانی اور مخالفت کی۔

ان دلوں نے شرماتے اور ڈرتے ہوئے ٔ کہا :اے رب ہمارے! ہم نے اپنی جانوں پر ظلم کیا اور اگر تو ہمیں نہ بخشے گا اور ہم پر رحم نہ کرے گا تو ہم ضرور تباہ ہو جائیں گے۔سورہ اعراف: 23

اس سے بچو کہ آپ استغفار کر رہے ہوں اور آپ کا دل عدم معافی کی صورت میں اپنے انجام سے بے خبر ہو۔

آنے والے استغفار کے کلمات کے معانی کی حقیقت سے آپ کا دل بے خبر ہو۔

آپ کا دل اس ذات کی عظمت سے غافل ہو جس کی آپ نے نافرمانی کی۔

لہذا ان استغفار والے کلمات کو زبان اور دل سے پڑھیے، پس مغفرت کی گھڑیاں آیا ہی چاہتی ہیں ، اللہ تعالی کے لیے یہ کوئی بڑی چیز نہیں ہے کہ اس ورد کے خاتمے پر آپ کے اگلے پچھلے گناہ معاف فرما دے۔

کیا اللہ تعالی معاف فرمانے والا رحم کرنے والانہیں ہے !؟