دہان رکھیے!

اس استغفار کے کلمات کیاہی ذخیرہ اپنے دامن میں لیے ہوئے ہیں:

* ایسا استغفار کہ جس کی وجہ سے اللہ تعالیٰ آپ کے گناہ معاف کردے گا، چاہے جتنے بھی ہوں۔

* ایسا استغفار کہ جو سب سے بہترین دعا ہے۔

* ایسا استغفار کہ جس کی وجہ سے اللہ تعالٰ آپ کے گناہ معاف کردے گا، اگر چہ میدان قتال سے بھاگنے کا گناہ ہی کیوں نہ ہو۔

* ایسا استغفار ،جس کے بارے میں جناب نبی کریم ﷺ نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا: جب آپ اس کو پڑھیں گے ، تو اللہ تعالیٰ آپ کی مغفرت فرما دیں گے،اگرچہ آپ کی مغفرت ہوچکی ہے۔

* ایسا استغفار کہ جو آپ کے نامہ اعمال سے آپ کے گناہوں کو جھاڑ دے گا، جس طرح درختوں سے پتے جھڑ تے ہیں۔

* ایسا استغفار کہ اللہ تعالٰی آپ کو مخاطب کرتے ہوئے یہ ارشاد فرمائیں گے:’’میں نے تیری مغفرت کردی‘‘۔

* ایسا استغفار کہ جس کی وجہ سے اللہ تعالیٰ تمام گناہوں کو بخش دیں گے ، اگرچہ سمندر کی جھاگ کے برابر ہی کیوں نہ ہوں۔

* ایسا استغفار کہ اس کی وجہ سے کل روز قیامت اللہ کے حکم سے آپ کا نامہ اعمال آپ کو خوش کردے گا۔

* ایسا استغفار کہ مجلس کے گناہوں کو ختم کر دینے والا ہے۔

* ایسا استغفار کہ نبی کریم ﷺپر درود پاک کی کثرت سے جس کی توفیق نصیب ہوئی ہے، جن کا کثرت سے درود پاک پڑھنے والوں کے لیے سے یہ فرمان ہے کہ ’’ تب تو تیرے سارے غم دور کردیے جائیں گے اور تیرے سارے گناہ معاف کر دیے جائیں گے‘‘۔ اس حدیث کو امام ترمذيؒ نے روایت کیا ہے (2457)، اور شیخ الألبانی نے اسے حدیث حسن قرار دیا ہے۔

* پس مبارک ہو ان لوگوں کو جن کے نامہ اعمال میں کثرت سے استغفار پایا جائے گا۔