وِرْدُ الاستغفار

٧) «اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي ذُنُوبِي وَخَطَايَايَ كُلَّهَا، اللَّهُمَّ أَنْعِشْنِي، وَاجْبُرْنِي وَاهْدِنِي لِصَالِحِ الأَعْمَالِ وَالأَخْلَاقِ، فَإِنَّهُ لَا يَهْدِي لِصَالِحِهَا، وَلَا يَصْرِفُ سَيِّئَهَا، إِلَّا أَنْتَ».

7) اے میرے اﷲ! میری تمام خطائیں اور گناہ بخش دے، اے میرے اﷲ! مجھے (اپنی عبادت و اطاعت کے لیے) ہشاش بشاش رکھ اور مجھے درست کر دے اور مجھے نیک اعمال اور اخلاق کی رہنمائی عطا فرما، بے شک نیک اعمال اور اخلاق کی ہدایت تیرے سوا کوئی نہیں دیتا اور بُرے اعمال اور اخلاق سے تیرے سوا کوئی نہیں بچاتا۔