دہان رکھیے !اللہ کے حبیب ﷺ پر یہ درود پڑھنا آپ کو کہاں سے کہاں لے گیا!
* یہ ایسے درود ہیں کہ ان کے ذریعے اللہ تعالیٰ آپ کے لیے آسمانوں کے دروازے کھول دیں گے۔ نبی کریم ﷺ کا فرمان ہے :’’ہر دعااس وقت تک پردے میں رہتی ہے جب تک مجھ پر درود نہ پیش کیا جائے‘‘(صحيح 2035)
* یہ وہ درود ہیں جن کے ذریعے اللہ تعالیٰ نے آپ کے نامہ اعمال میں ساٹھ نیکیاں لکھیں، آپ کے ساٹھ گناہ مٹائے، اور آپ کے ساٹھ درجات بلند کیے ۔
* یہ وہ درود ہے کہ اس کی بدولت اللہ تعالیٰ نےملا اعلیٰ میں آپ کی تعریف کی ۔
* یہ وہ درود ہیں جنہیں نبی کریم ﷺ تک ایک فرشتے کے ذریعے پہنچایاگیا۔ آپﷺ نے فرمایا : ’’ جس نے مجھ پر درود پڑھا ہے اللہ اس پر دس مرتبہ درود پڑھتا ہے ، اور ایک فرشتے کو مقرر کر دیتا ہے جو مجھ تک درود پہنچاتا ہے‘‘ صحيح الترغيب، حدیث نمبر: 1663۔
* یہ وہ درود ہیں جن کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیب ﷺ پر ان کی روح کو لوٹایا ،تاکہ وہ آپ کے سلام کا جواب دے سکیں ، نبی کریم ﷺ نے فرمایا:’’ کوئی بھی جب میرے اوپر سلام بھیجتا ہے تو اللہ تعالیٰ میری روح کو لوٹا دیتا ہے، تاکہ میں اس کے سلام کا جواب دے سکوں‘‘۔ سننِ ابو داود، حدیث نمبر: 2041 ، شیخ البانی نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔
* یہ وہ درود ہیں جن کے ذریعے ان شاء اللہ آپ نبی کریم ﷺ کے سب سے قریبی لوگوں میں سے ہو جائیں گے، نبی کریم ﷺ کا فرمان ہے کہ ’’بے شک قیامت کے روز سب سے زیادہ میرے قریب سب سے زیادہ درود پڑھنے والے ہوں گے‘‘۔
اس کے بعد آپ اپنی زندگی میں کتنا حصہ نبی کریم ﷺ پر درود کے لیے مقرر کریں گے؟