اے دل ! تیاری کیجیے نبی کریم ﷺ پر درود پڑھنے کی

لیجیے آپ کی خدمت میں نبی کریم ﷺ کے درود کا تحفہ پیش ہے ، اس سے آپ ان کی نسبت شوق کو جانچ لیجیے ۔

اس کے ذریعے آپ اللہ کی عظیم رحمت کو سمیٹ لیجیے۔

اس کے ذریعے آپ حضرت محمد ﷺ کی بدولت ملنے والی اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کا شکر ادا کیجیے۔

ہر درود کو پڑھتے وقت آپ حضور ﷺ کے مقام وفضل پیش نظر رکھیے۔

آپ اس چیز کو پیشِ نظرکیجیے کہ ابھی آپ کا درود جناب نبی کریم ﷺ پر ان کی روح کو لوٹا کر ان پر پیش کیا جا رہا ہے۔

اس شرف کو محسوس کیجیے جو آپ اپنی دسترس میں لے رہے ہیں ان لوگوں کی فہرست میں شمولیت کی بنا پر جن کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا:

بے شک اللہ اور اس کے فرشتے نبی پر درود بھیجتے ہیں، اے ایمان والو! تم بھی اس پر درود اور سلام بھیجو۔سورہ احزاب: 56۔

اے اللہ! تو دردو سلام اور برکت نازل فرما حضرت محمد ﷺ پر۔