اے دل ! اپنے غم کو دعا کے ذریعے دور کرنے کے لیے تیار ہو جائیے۔

اے غم زدہ مسلمان !

یہ بات جان لیجیے کہ جس ذات نے رنج وغم اور قرضے آپ کے مقدرمیں لکھے ہیں ، وہی آپ کو یہ وظیفہ بھی سکھا رہاہے کہ آپ ان چیزوں کے آنے سے بچ جائیں ، اور غم آنے کے بعد ان دعاؤں کے ذریعے ٹل جائیں، اور ان دعاؤں کے ذریعے آپ اپنے غموں اور قرضوں سے چھٹکارا حاصل کر سکیں۔

آپ کی زبان پر اب یہ کلمات جاری ہوجانے چاہییں، اور آپ کا دل اللہ کے کلمات اور اس کے کمالات کی عظمت میں بے قرار ہو۔

اس بات کا کامل یقین رکھتے ہوئے کہ اس غم کو اللہ کے سوا کوئی بھی دور کرنے والا نہیں ہے۔

اپنے دل و زبان کو پوری طرح ان دعاؤں کی طرف متوجہ کیجیے، اور پڑھیے، اور اپنے غم کو اللہ کے سامنے بڑا مت جانیے۔

آپ ان دعاوں کو پڑھیے، تو آپ کا غم آپ کو سرے سے بھول جائےگا۔

آپ ان دعاوں کو پڑھیے اور ہر غم کے بعد خوشی کے منتظر رہیے۔

ایک پلڑے میں اپنا غم رکھ دیجیے تو دوسرے میں اللہ کے یہ مبارک کلمات

پھر دیکھیے کہ کیا کوئی چیز اللہ کے پاک کلمات سے بھاری ہے یا ان کو عاجز کر سکتی ہے؟