یادد رکھیے!

اس سے پہلے کہ آپ مشکلوں کے اذکار سے دور ہوجائیں یا غموں کے زائل ہونے کے بعد

یاد رکھیے کہ ان کامل الفاظ سے آپ نے رب کو یاد کیا،آپ نے اپنے اللہ کو پکارا ہے:

* ایک ایسی دعا کے ساتھ ،جس سے اللہ تعالیٰ آپ کے غم کو خوشی و سرور میں بدل دےگا۔

* ایسی دعا، جس کو نبی کریم ﷺ مشکل وقت میں پڑھتے تھے۔

* ایک ایسی دعا سے ،جس کو جناب نبی کریم ﷺ غم و رنج کے موقع پر پڑھتے تھے۔

* ایک ایسی دعا ،جس کو نبی کریم ﷺ نے ’’بے چینی کی دعاؤں ‘‘کا نام دیا ہے۔

* ایسی دعائیں ، جن کی وجہ سے رسول اللہ ﷺ نے اپنے گھر والوں کو جمع کیا اور یہ دعاان کو یاد کرائی۔

* ایک ایسی دعاکے ساتھ ،جس کو آپ دنیا کی بے چینی یا مصیبت کی حالت میں اگر پڑھیں تو اللہ تعالیٰ آپ کو غم سے نجات دے دیں۔

* ایک ایسی دعاکہ اگر آپ اس کو پڑھ لیں تو آپ پر جتنا بھی قرض ہو، چاہے پہاڑ جتنا ہی کیوں نہ ہو، تو اللہ تعالیٰ ضرور آپ کی طرف سے اس کو ادا کردیں ۔

* ایسی دعا کہ جناب نبی کریم ﷺ نے حضرت علی رضی اللہ کی محبت کی وجہ سےانھیں بےچینی اور مصیبتوں سے نجات دلانے کے لیے سکھلائی تھی۔

* نبی کریم ﷺ پر درود پڑھنے کی وجہ سے، جن کا فرمان ہے کہ میرے اوپر زیادہ سے درود بھیجو، تب تو آپ کےغموں کی کفایت اور گناہوں سے بخشش کاذریعہ بنےگا۔