آپ کی خدمت میں ایک ایسا ذکر پیش ہے ،جس کے ذریعے آپ اپنے اہل وعیال اور مال کومحفوظ رکھ سکتےہیں۔
آپ کی خدمت میں ایک ایسا ذکر پیش ہے ،جس کے کرنے کے بعد آپ سے حسد ،نظر اور بیماری ختم ہو جائے گی۔
آپ کی خد مت میں ایک ایسا ذکر پیش ہے ،جس کی بدولت آپ جن و انس میں پائے جانے والے اپنے دشمنون کو زیر کرسکیں گے،اگر چہ وہ سب ایکا کر کر کے آپ پر مسلط ہو جائیں۔
یاد رکھیے! دم ایک ہے اور دم کرنے والے بہت ہیں ، لیکن کون ہے جس کے دم کو قبول کیا جاتا ہو ؟
آپ آگے بڑھیے، ان کو پڑھیے اس حال میں کہ آپ کا دل ان کلمات تامہ کے ساتھ جڑا ہوا ہواور اللہ کی عظمت اس میں کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہو، اور ان اوراد کے ذریعے وہ اللہ کی پناہ میں آ رہا ہو۔
آگے بڑھیے اور ان اوراد کو دم و شفا اورہر قسم کے شر و شریر سے حفاظت کی نیت سے پڑھیے۔
پھر اللہ تعالیٰ کی طرف سے ازالہ کلفت کی انتظار کیجیے، یاد رکھیے !اللہ تعالیٰ کی طرف سے ان شاء اللہ ازالہ کلفت ہوکر رہے گا۔