بے شک آپ سب سے عظیم ترین دم پڑھ کر آرہے ہیں ، جن میں سے :
* قرآن کریم کی سب سے اعظم ترین دعا کا دم ، جس سے زہر ، پاگل پنا، اور تمام قسم کی بیماریاں ختم ہوجاتی ہیں۔
* اور ان میں قرآن کریم کی سب سے عظیم ترین آیت کا دم، جس سے آپ اپنے آپ کوجنوں کی اذیت سے محافظ فرشتوں کے ذریعے چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں۔
* اور ان کچھ استعاذات ایسے ہیں جو بہترین استعاذات ہیں۔
* اور ان میں وہ استعاذہ بھی شامل ہے کہ جس کے بارے میں نبی کریم ﷺ نے یہ سکھلایا ہے کہ جو بھی نیند میں ڈر جائے ، اور یہ پڑھے تو شیاطین اس کا کچھ نہیں بگاڑسکیں گے۔
* اور ان میں سے کچھ استعاذات ایسے ہیں کہ ان کو پڑھ کر آپ کسی بھی نئی جگہ چلے جائیں، آپ کوئی چیز نقصان نہیں پہنچا سکتی۔
* اور ان میں ایک استعاذہ ایسا ہے جس سے سیدنا جبرئیل علیہم السلام نے نبی کریم ﷺ کو لیلۃ الجن میں پناہ دلائی تھی ، جس رات شیاطین نے جناب نبی کریم ﷺ کے خلاف چال چلی تھی کہ وہ آپ ﷺ کا چہرہ انور جلا دیں ، تو اللہ تعالیٰ نے ان کے ارادوں کو خاک میں ملایا اور ان کی آگ کو بجھایا۔
* اور ان میں سے کچھ ایسے دم ہیں کہ اگر آپ وہ اپنے اوپر دم کرلیں تو دن رات اللہ کے حکم سے کوئی چیز آپ کو نقصان نہیں پہنچا سکتی۔
دم کی دعائیں ختم ہواچاہتی ہیں، اب اس کے بعد رنج وغم دور کرنے کی دعائیں آرہی ہیں۔