٩) «أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّاتِ الَّتِي لَا يُجَاوِزُهُنَّ بَرٌّ وَلَا فَاجِرٌ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ، وَذَرَأَ وَبَرَأَ، وَمِنْ شَرِّ مَا يَنْزِلُ مِنَ السَّمَاءِ، وَمِنْ شَرِّ مَا يَعْرُجُ فِيهَا، وَمِنْ شَرِّ مَا ذَرَأَ فِي الأَرْضِ، وَمِنْ شَرِّمَا يَخْرُجُ مِنْهَا، وَمِنْ شَرِّ فِتَنِ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ، وَمِنْ شَرِّ كُلِّ طَارِقٍ إِلَّا طَارِقاً يَطْرُقُ بِخَيْرٍ، يَا رَحْمَانُ».
9- میں اللہ تعالیٰ سے اس کے کامل کلمات کے ذریعے ، جنہیں نہ کوئی نیک پار کرسکتا ہے اور نہ کوئی بد، اس کی تمام مخلوقات سے پناہ چاہتا ہوں، اور آسمان سے اترنے والی ہر چیز کے شر سے اور اس کی طرف چڑھنے والی ہر چیز کے شر سے اور زمین میں پھیلنے والی ہر نسل سے اور اس سے نکلنے والی ہر چیز کے شر سے اور رات اور دن کے فتنوں کے شر سے اور ہر کھٹکھٹانے والے کے شر سے ، مگر وہ آنے والا جو خیر و بھلائی کے ساتھ آئے، اے رحمن!